لکھنؤ:17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نقد ی بحران سے دو چار نجی شعبے کی ایوی ایشن کمپنی جیٹ ایئر ویز کو لے کر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لگتا ہے یہ وزیر اعظم جی اپنے دور میں سب سے زیادہ لوگوں کا روزگار چھیننے کا عالمی ریکارڈ بنا کر ہی ہمیشہ کے لئے جائیں گے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ’وکاوس ‘پوچھ رہا ہے: پردھان جی بہت’اڑان ،اران ‘کر رہے تھے، تو پھر جیٹ ایئر ویز کو بچانے کے لئے اس کے ہزاروں ملازمین کی آواز کیوں نہیں سن رہے ہیں؟ لگتا ہے یہ پردھان جی اپنے دور میں سب سے زیادہ لوگوں کا روزگار چھیننے کا عالمی ریکارڈ بنا کر ہی ہمیشہ کے لئے جائیں گے۔پنجاب نیشنل بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سنیل مہتا نے منگل کو کہا کہ ایئر لائن کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس جیٹ ایئر ویز کے لئے پیکیج پر کام کر رہی ہے۔ پی این بی بھی ہندوستانی اسٹیٹ بینک کی قیادت والے ان 26 بینکوں کے اتحاد کا حصہ ہے، جنہوں نے جیٹ ایئر ویز کو 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض دیا ہے۔